6 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اجارہ داری کی سوچ کے حامل بعض یورپی ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر ممالک کی ترقی نہیں چاہتے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں ایک اجلاس میں کہا کہ امریکہ اور بعض تسلط پسند یورپی ممالک نہیں چاہتے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کے سوا کوئي اور ملک ترقی کرے۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یہ چاہتے ہیں کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی صرف انہیں کے پاس رہے کہا کہ یہ ممالک دیگر ممالک کی ترقی و پیشرفت روکنے کے لئے کسی بھی سازش اور حربے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تیل و گيس کے عظیم ذخائر ، وسائل اور امکانات کو بروئے کار لاکر مغرب کے اقتصادی دباؤ پرغلبہ حاصل کرلے گا اور کبھی بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔...../169